LIVE

غزہ میں جاری قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے: وزیردفاع

ویب ڈیسک
April 30, 2024
 

وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہونے والی  قتل و غارت میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ کی نسل کشی پر ایک جملہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش ناانصافی اور ظلم عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک قتل و غارت گری خطے کو تنازع کی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور اسرائیل کو اس قتل و غارت میں امریکا اور یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے۔