LIVE

امریکا میں مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
April 30, 2024
 

امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں  ایریزونا اسٹیٹ  یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے  فلسطین سے اظہار  یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔

اس دوران  پولیس نے مظاہرین  کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے  70 طلبہ کوگرفتار کرلیا۔

تاہم اب گرفتار خواتین  میں سے 4 مسلم خواتین کے  اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح  افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے  اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے  میں ملوث ہے۔