LIVE

پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

عثمان بھٹی
April 30, 2024
 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا/ فائل فوٹو

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبے  بھر میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کردیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران کابینہ نے کینسرکے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی ۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ  پنجاب نے صوبے  بھر میں شادی کی تقریبات  میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم بھی جاری کیا۔