LIVE

افغان صوبے ہرات میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 6 افراد شہید

ویب ڈیسک
April 30, 2024
 

مسجد پر حملہ گزشتہ روز یعنی پیر کی شام ہوا، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے__فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔

صوبائی دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مسجد پر حملہ گزشتہ روز یعنی پیر کی شام ہوا جس میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد کے امام بھی اس حملے میں شہید ہوئے جب کہ اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔