LIVE

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید

ویب ڈیسک
April 30, 2024
 

فوٹو: ترک میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ترک سیاح شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  ترک شہری حسن سکلانان کو چاقو زنی کے واقعے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مبینہ چاقو زنی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اولڈ ٹاؤن میں متعدد گلیاں بند کردیں۔

واقعے کے بعد تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ ترک شہری نے ثابت کر دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس جہاد کا قبلہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حملہ آورکل سیاحتی ویزے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا۔ ترک حملہ آور نے اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا۔

اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ مین جاری  اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے  زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔