LIVE

رانا ثنا اللہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر

ایاز اکبر یوسف زئی
April 30, 2024
 

رانا ثنا اللہ کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور مقرر کردیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے رانا ثنا اللہ کی تعیناتی کی منظوری دی۔ صدرمملکت نے رانا ثنااللہ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت دی۔ رانا ثنااللہ کو وفاقی وزیرکا درجہ حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں رانا ثنا وفاقی وزیر داخلہ رہے تاہم اس بار وہ عام انتخابات میں فیصل آباد سے اپنی نشست ہار گئے تھے۔