LIVE

غزہ میں نسل کشی کی حمایت: عالمی عدالت نے جرمنی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

ویب ڈیسک
April 30, 2024
 

عالمی عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کی جرمنی کی درخواست بھی رد کردی— فوٹو: رائٹرز

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کی حمایت پر جرمنی کے خلاف نکاراگوا کی درخواست پر جرمنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ 

نکارگوا کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جرمنی، اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرکے 1948 کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل کو پہلے سے بھیجے گئے ہتھیار انسانی حقوق خلاف ورزیوں میں استعمال نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ 

غزہ میں نسل کشی کرنے پر جنوبی افریقا بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کر چکا ہے جس کے ابتدائی فیصلے میں عالمی عدالت نے اسرائیل کو پابند کیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کے زمرے میں آنے والا کوئی بھی اقدام نہ کیا جائے۔

عدالت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے جرمنی کے خلاف ہنگامی اقدامات کرنے کی نکارگوا کی درخواست مسترد کر دی۔

عالمی عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کی جرمنی کی درخواست بھی رد کردی۔