LIVE

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

انیبہ ضمیر شاہ
April 30, 2024
 

یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا: ڈاکٹر خرم خورشید— فوٹو: انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

جیو نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھاکہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا،  سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرےنصب ہیں۔

— فوٹو: انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی

ڈاکٹرخرم خورشید کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور یہ مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔

انہوں نے بتایاکہ چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔