LIVE

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

سیف الرحمان
April 30, 2024
 

وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا— فوٹو:فائل

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت  5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔