LIVE

فیصل آباد: گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

عرفان اللہ
May 01, 2024
 

بچے کمرے میں تھے والدین دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر گئے ہوئے تھے، وہ واپس پہنچے تو گھر میں آگ لگی ہوئی تھی: ریسکیو حکام— فوٹو: فائل

فیصل آباد کے علاقے عامر ٹاؤن کے گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، واقعے میں بچی اور اس کا والد بھی زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کمرے میں تھے والدین دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر گئے ہوئے تھے، وہ واپس پہنچے تو کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی، والد بچوں کو بچاتے ہوئے خود بھی جھلس گیا جبکہ آگ سے کمرے کی چھت گر گئی۔

ریسکیو  ترجمان کے مطابق کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، واقعے میں جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی بچی امبر، 6 سالہ ایمن اور 8 سال کا ارسلان شامل ہیں۔