LIVE

اسلام آباد: دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران معطل

ویب ڈیسک
May 01, 2024
 

پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے: ڈی آئی جی آپریشنز/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عوامی شکایات کے عدم ازالے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے۔