LIVE

وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردیں

ویب ڈیسک
May 01, 2024
 

2 دنوں میں اساتذہ کی تنخواہوں ودیگر واجبات ادا کردیے جائیں گے: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات/ فائل فوٹو

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق نان فارمل اسکول اساتذہ کی 10 ماہ کی تنخواہیں ان کے اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ2 دنوں میں اساتذہ کی تنخواہوں ودیگر واجبات ادا کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیرتعلیم نے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔