LIVE

پنجاب میں ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
May 01, 2024
 

پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینےکا مقصد کسانوں کی بجلی لاگت میں کمی لانا ہے: ذرائع وزارت خزانہ/ فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیوب ویلز کو سولرپر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانےکیلئےکسانوں کو 12ارب روپے دیےجائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر  پر منتقل کر سکتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فیصد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینےکا مقصد کسانوں کی بجلی کی لاگت میں کمی لانا ہے۔