LIVE

ویڈیو: بھارت میں منوں وزنی بیل کے دکان میں کودنے کا فلمی منظر کیمرے میں محفوظ

ویب ڈیسک
May 01, 2024
 

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں منوں وزنی بیل دکان میں کود گیا۔

بیل کے دکان میں کودنے کا فلمی منظر سکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوڑ کر آتا بیل اچانک موبائل کی دکان میں چھلانگ لگا کر داخل ہوا تو  دکان میں کام کرتے افراد خوفزدہ ہو کر دیوار سے لگ گئے۔ 

دکان میں موجود افراد کے حواس بحال ہوئے تو بیل کو دکان سے نکالا گیا۔