LIVE

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

پراجیکٹ کے پہلے مرحلے پر ساڑھے 5 ارب ڈالر خرچ آ سکتا ہے، ہم انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سمیت دیگر ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں: سی ای او بیرک گولڈ— فوٹو: فائل

کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای او نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ریکوڈک تانبہ پراجیکٹ پر کام کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

گولڈ بیرک کے سی ای او مارک برسٹو کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے پر ساڑھے 5 ارب ڈالر خرچ آ سکتا ہے، ہم انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سمیت دیگر ایجنسیوں کی مدد سے پہلے مرحلے کیلئے کم از کم دو ارب ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب، ریکوڈک میں کچھ حصہ خریدنے کیلئے حکومتِ پاکستان سےرابطے میں ہے۔

خیال رہے کہ ریکوڈک میں دنیا کے سب سے بڑے تانبے کے ذخائرہیں، ان ذخائر کی 50 فیصد ملکیت کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ اور بقیہ 50 فیصد پاکستان کے پاس ہے۔