LIVE

کولمبیا کے صدر کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

کولمبیا صدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے/ فوٹو رائیٹرز

کولمبیا کے صدر نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنےکا اعلان کردیا۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں گے۔

شہر بوگوٹا میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئےکولمبیا کے صدر نے کہا کہ غزہ میں پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر ممالک غیر فعال نہیں ہو سکتے۔

 کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔

کولمبیاصدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔