LIVE

کراچی سے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے 17 کروڑ روپے مالیت کا سونا برآمد

طارق ابوالحسن
May 02, 2024
 

جنوبی افریقن پاسپورٹس رکھنے والی فیملی سے برآمد سونے میں ریورات اور سکے شامل ہیں: کسٹم ذرائع۔

کراچی ائیر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا جنوبی افریقا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ سے جنوبی افریقا جانے والی فیملی سے ساڑھے 9 کلو سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 17 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے، برآمد شدہ سونے میں مختلف زیورات اور سکے شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقن پاسپورٹس رکھنے والی فیملی میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ سونا پاکستانی نژاد جنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی میں ملا، کروڑوں روپے کا سونا لے کر سفر کے حقائق جاننے کیلئے کسٹم حکام نے تمام افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔