LIVE

لبنانی شوارما دنیا کا چوتھا بہترین سینڈوچ قرار

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

ویتنام کے banh mi، ترکیہ کے Tombik doner اور اٹلی کے Panino col polpo دنیا کے پہلے تین بہتر سینڈوچ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں/ فائل فوٹو

لبنانی شوارما کو دنیا کا چوتھا بہترین سینڈوچ قرار دے دیا گیا۔

شوارما ایک سینڈوچ کی قسم ہے جسے پہلےمیدے کو روٹی کی شکل دے کر گرل پر پکایا جاتا ہے اور پھر اس میں گوشت سمیت مخصوص سبزیاں اور مختلف ساسز شامل کیے جاتے ہیں۔

شوارما ایشیائی اور عرب ممالک میں بہت مقبول ہے اور تمام ہی اسٹریٹ فوڈ میں دستیاب ہوتا ہے جب کہ اسے دنیا بھر میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ اٹلیس ( روایتی کھانوں کے لیے ایک تجرباتی ٹریول آن لائن گائیڈ ) نے ذائقے اور معیار کے لحاظ سے لبنانی شوارما کو دنیا کا چوتھا بہترین سینڈوچ قرار دے دیا ہے۔

ادھر ٹیسٹ اٹلیس نے ویتنام کے banh mi، ترکیہ کے Tombik doner اور اٹلی کے Panino col polpo کو دنیا کے پہلے تین بہتر سینڈوچ کے طور پر منتخب کیا ہے۔