LIVE

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اشرف ملخم
May 02, 2024
 

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر آئی ایم ایف وفدکے آنے سے پہلےکابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع وزارت خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  کے مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے پہلے وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیل آئی ایم ایف وفد کو دی جائےگی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر آئی ایم ایف وفدکے آنے سے پہلےکابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام شروع کردیا ہے، قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ  اور ٹیکس وصولیوں کاہدف طےکیا جائےگا،  ترقیاتی اور جاری بجٹ کاہدف بھی طےکیا جائےگا۔