LIVE

مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہر بانو نقوی کی مہندی اور  بارات کے بعد اب ولیمے کی تصاویر اور  ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو نقوی کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔

ولیمے پر شہربانو نے سلور رنگ کا خوبصورت شرارا زیب تن کیا۔

شہربانو کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے، اس سے قبل ان کی مہندی کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کی تھیں اور  ساتھ ہی میک اپ آرٹسٹ نے بھی خاتون پولیس افسر کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔

شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارا زیب تن کیا جو کہ پیلے رنگ کا تھا،اس کے علاوہ اپنی بارات پر اے ایس پی شہربانو سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا۔

اس کے بعد شہربانو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہیں، اب حال ہی میں ان کی شادی کی تقریبات ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔