LIVE

لاہور: پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالے مشکوک شخص کی تصویر سامنے آگئی

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

حملہ آوور کی یہ تصویر سیف سٹی کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے اور انہیں شک ہے کہ یہ شخص حملہ آوور ہوسکتا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والے مشکوک شخص کی تصویر سامنے آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوور کی یہ تصویر سیف سٹی کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے اور انہیں شک ہے کہ یہ شخص حملہ آوور ہوسکتا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ پولیس اہلکار ایک دکان پرکھڑا تھا کہ اچانک ملزم نے فائرنگ کر دی تھی،  اہلکار پر فائرنگ کرکے شوٹر بھاٹی گیٹ کی طرف فرار ہوا تھا۔