LIVE

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے، ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

پہلا دھماکا بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے سے ہوا اور دوسرا دھماکا تب ہوا جب لوگ اس مقام پر جمع ہوئے: پولیس/ اسکرین گریب

دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں ٹھیکیدار ندی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ پہلا دھماکا بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے سے ہوا اور دوسرا دھماکا تب ہوا جب لوگ اس مقام پر جمع ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔