LIVE

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

فوٹو: فائل

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 30 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ  روز ڈالر278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 65 پیسے کا ہے۔