LIVE

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل اینتھم ‘Out of this World’ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے گریمی ایوارڈ ونر گلوکار شان پال اور کیس نے گایا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اینتھم میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال، اسٹیفنی ٹیلر ، یوسین بولٹ سمیت متعدد ایتھلیٹس کو دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کیلئے ٹیموں کی جانب سے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جارہا ہے، پاکستان نے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔