LIVE

سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرمی کا راج،کراچی میں کل سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

فوٹو: فائل

سندھ کے  بیشتر  اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار  ہے،کراچی میں37 ڈگری  سینٹی گریڈ کی گرمی 43 ڈگری کی محسوس کی گئی جب کہ کل سے شہر  میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب  مٹھی اور دادو میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھوگیا، نواب شاہ اور ٹھٹہ میں 39، سکھر اور حیدرآباد میں 37 ڈگری   ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر اسکردو  میں  پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ بلتستان  پر تیسرے  روز  بھی ٹریفک معطل ہوگئی۔ بلتستان ڈویژن کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع  ہے جس کے باعث  سیاح اور مسافر   پریشان ہیں۔

علاقے میں پیٹرولیم مصنوعات کی بھی قلت ہوگئی ہے، ملبہ ہٹانےکا کام سست روی کا شکار ہے۔

چمن،قلعہ عبداللہ اور پشین سمیت شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش اور  ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔