LIVE

ایل این جی ریفرنس میں بریت: مفتاح اسماعیل کا عمران خان اور دیگر کو عدالت لیجانے کا اعلان

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق ڈی جی نیب اسلام آباد عرفان منگی اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا۔

ایک انٹرویو میں ایل این جی ریفرنس کے دوران گھر پر چھاپے کی روداد سناتے ہوئے مفتاح اسماعیل روہانسے ہوگئے ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کا جو نقصان ہونا تھا ہوگیا لیکن جن کی وجہ سے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑا وہ انہیں عدالت لے کر جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی سے انتقامی سیاست پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نیب کے وہ حکام جو جانتے تھے وہ بوگس کیس کی پیروی کر رہے ہیں وہ بھی معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عبداللہ خاقان بھی ریفرنس سے بری ہوگئے۔