LIVE

فیصل آباد: شہری نے 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور ایک بیٹےکو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
May 02, 2024
 

فوٹو: فائل

فیصل آباد میں گلشن مدینہ کےعلاقےمیں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  ملزم نے اپنی 2 بیویوں،3 بیٹیوں اور ایک بیٹےکو قتل کیا، ملزم نے اہلخانہ کو قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔