LIVE

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک
May 03, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف  نےگندم کی درآمد  سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت گندم کے ذخائر کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال گندم درآمد سے متعلق وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا کہ اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات پر لیا گیا۔

اعلامیے مطابق وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے،  یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔