LIVE

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک
May 03, 2024
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 اپریل کو 13 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 اپریل کو 13 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 3.55 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالر  کے اضافے کے ساتھ 8  ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر  1 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 5.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔