LIVE

لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
May 03, 2024
 

گرفتار ملزم عثمان خراسانی اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں: پولیس/ فوٹو جیونیوز

لاہور: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم کو ڈیفنس سے گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عثمان خراسانی اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزم کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالےکردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، اسلحہ، کپڑے اور داستانے بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ ملزم کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔