LIVE

ویڈیو: ننھے وی لاگر شیراز کی پی آئی اے سے انوکھی فرمائش

ویب ڈیسک
May 04, 2024
 

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز دنیا بھر کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوا ہے۔

شیراز  روزانہ کی بنیاد پر  وی لاگنگ کرتا ہے جس کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن مسکان بھی ہوتی ہے اور شیراز اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں اپنے گاؤں کی زندگی کو دکھاتا ہے۔

شیراز کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں ویوز  ہیں اور  یو ٹیوب کی جانب سے کم عمری میں اسے گولڈن بٹن بھی مل چکا ہے۔

شیراز کی حال ہی میں ایک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں ننھے وی لاگر کو قومی ائیر لائن میں سوار  دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شیراز  نے ہاتھ میں چاکلیٹ کیک پکڑا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس نے بتایا کہ فلائٹ میزبان سے نمکین چائے مانگی جو جہاز میں دستیاب نہیں تھی۔

شیراز نے قومی ائیر لائن کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ جہاز میں نمکین چائے کی سہولت بھی دستیاب ہونی چاہیے۔