LIVE

راولپنڈی: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک
May 05, 2024
 

فوٹو: فائل

راولپنڈی میں محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) سےمقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کی اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث تھے جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی،ان سے دھماکا خیز موا اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔