LIVE

لاس اینجلیس میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی امریکن نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک
May 05, 2024
 

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب 

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلیس میں ٹریفک حادثے میں پاکستانی امریکن نوجوان جاں بحق  ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق 22 برس کے نوحہ حسین نقوی کالج سے موٹر سائیکل پر گھرآ رہے تھے کہ گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ جاں بحق  ہوگئے۔

نوحہ حسین نقوی نے چند ہی روز پہلے میکنیکل انجینئرنگ مکمل کی تھی اور انہیں 2 ہفتے بعد ڈگری ملنا تھی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوحہ حسین کے والد کا تعلق کراچی سے ہے۔