LIVE

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری، سب سے زیادہ پولیس کیخلاف شکایات

ویب ڈیسک
May 05, 2024
 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں زیادتی کے 43 اور خودکشی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے__فوٹو: فائل

سندھ میں 5 ماہ میں انسانی حقوق کی 1271 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

محکمہ انسانی حقوق سندھ نے گزشتہ 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو، تعلیم اور محکمہ محنت کے خلاف زیادہ شکایات رہیں، سندھ میں زیادتی کے 43 اور خودکشی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں اغوا کے157 اور قتل کے 373کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ پولیس کے خلاف شکایات پر آئی جی سندھ کو  آگاہ کر دیا ہے۔