LIVE

امریکا: مشی گن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل

ویب ڈیسک
May 05, 2024
 

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔

پولیس اہلکاروں نے سائیکلوں کے ذریعے فلسطین کے حامی مظاہرین کو دھکیلنے کی کوشش کی جب کہ متعدد  کوگرفتار بھی کرلیا گیا۔

ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاج جاری ہے۔

پولیس نے 25 طلبا کوگرفتارکرلیا اور  فلسطین کے حق میں لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ  دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق17 اپریل سے اب تک امریکا میں2400 سے زیادہ طلبا گرفتار کیے جا چکے ہیں۔