LIVE

کے پی حکومت غیر سنجیدہ، پنجاب حکومت اس بار بھی سیلاب متاثرین کا سہارا بنی: میئر پشاور

ابوبکرصدیق
May 05, 2024
 

وزیرصحت پنجاب عمران نزیر آج پشاور کا دورہ کریں گے اور امدادی پیکج کی بڑی کھیپ آج پشاور میں سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگی/ فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میئر میٹروپولیٹن پشاور زبیر علی کا پشاور سیلاب متاثرین کی امداد کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔

پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج بھیج دیا ہے اور اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر  آج پشاور کا دورہ کریں گے۔

امدادی پیکیج کی بڑی کھیپ آج پشاور میں سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگی اور یہ امدادی پیکیج کونسل ہال میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے میئر  پشاور  زبیر علی نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی پشاور کے سیلاب متاثرین کا سہارا بنی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں غیرسنجیدہ ہے۔