LIVE

صادق خان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا: وزیر اعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک
May 05, 2024
 

 تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے: شہباز شریف__فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں  مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ  جیت کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم رشی سونک کو جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے جبکہ رہنما لیبرپارٹی سرکیئر اسٹارمر نے کہاکہ ملک تبدیلی چاہتا ہے، امید ہے وزیراعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سُن رہے ہیں۔