LIVE

ویڈیو: شیر افضل مروت کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے

حیدر شیرازی
May 05, 2024
 

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کے 2 ٹائر ڈی آئی خان موٹروے پر اسلام آباد آتے ہوئے پھٹے۔

گاڑی میں سوار ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور دیگر ساتھی محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد شیر افضل مروت دوسری گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔