LIVE

لاہور میں پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

احمد فراز
May 05, 2024
 

پولیس کے مطابق مفرور ملزم مبشرکی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لاہور : پولیس نے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والے ملزم یاسین کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقے میں پولیو ٹیم پر مبینہ طور پر تشدد کرنے میں ملوث یاسین نامی ملزم کو موقع سےگرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق مفرور ملزم مبشرکی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، مفرور ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔