LIVE

اٹک: 44 سالہ شخص کانگو وائرس سے جاں بحق

نمائندہ جیو
May 06, 2024
 

فوٹو: فائل

اٹک کی تحصیل حضرو  میں 44 سالہ شخص کانگو وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق  میت کو حفاظتی اقدامات کے تحت تابوت میں راولپنڈی سے لایا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ  میت کو خصوصی ہنگامی اقدامات کے بعد حضرو کے نواحی گاؤں ملاکلاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔