LIVE

حامد خان نے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنیکی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک
May 06, 2024
 

پہلے بھی چیف جسٹس صاحبان کو توسیع دینے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں مگر وکلا برادری نے ہمیشہ مخالفت کی: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر حامد خان نے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور پوری وکلا برادری اس ترمیم کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی چیف جسٹس صاحبان کو توسیع دینے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں مگر وکلا برادری نے ہمیشہ مخالفت کی، ایسی ترامیم کا مقصد عدلیہ میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ کچھ ججوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، کچھ کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔