LIVE

پختونخوا حکومت کا کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک
May 06, 2024
 

 گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہو گی: وزیر خوراک کے پی۔ فوٹو فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرائی گئی ہے، 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہو گی۔

ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بھی کسانوں سے گندم خریدے گی تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم ہونے کے باوجود بڑی مقدار میں گندم درآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج جمع کروائی جائے گی۔