LIVE

بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے: وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
May 06, 2024
 

پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے ان کو آگے جب کہ وزرا اور بیوروکریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے: محمد اورنگزیب کا تقریب سے خطاب/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے لیکن معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

پاکستان، سعودی سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے  ان کو آگے جب کہ  وزرا اور بیوروکریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے اور  پچھلے 10 سال سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے جب کہ زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں برآمدات کو بڑھانا چاہیے،حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کےفروغ کے لیےکوشاں ہیں،  اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔