LIVE

گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک
May 06, 2024
 

کوئٹہ: گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

نئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے ان سے حلف لیا۔

گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اورحکام بھی شریک تھے۔

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا،صوبے کےمسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائےگی، صوبے میں گورننس کےحوالے سے بہتری کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے علم نہیں، اگر سکیورٹی مقاصد کے لیے لگائی جارہی ہے تو اچھی بات ہے۔