LIVE

ٹھٹھہ: چچا کی پسند کی شادی، با اثر افراد کا بطور جرمانہ دو بچیاں وڈیرے کو دینے کا فیصلہ

شاہد صدیقی
May 06, 2024
 

وڈیرے کے فیصلے پر آمری اسٹاپ کی رہائشی دوبچیاں ماں کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئیں جہاں سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینےکا حکم دیا/ فائل فوٹو

ٹھٹھہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بااثر افراد نے جرمانے کےطور پر دوبچیاں وڈیرے کو دینےکا فیصلہ دیدیا۔

جیونیوز کے مطابق وڈیرے کے فیصلے پر آمری اسٹاپ کی رہائشی دوبچیاں ماں کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئیں جہاں سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینےکا حکم دیا۔ 

 عدالت نے متعلقہ حکام کو چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے رپورٹ دینےکا بھی حکم  دیا۔ 

لڑکیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہم ابھی زیرتعلیم ہیں اوراس معاملے سے ہماراکوئی تعلق نہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچیوں  کے چچا ممتاز میر جت نے پسند کی شادی کی تھی جس پر بااثر افرادنے دونوں بچیوں کی شادی میر جت کی بیوی کے بھائیوں سے کرانے کا حکم سنایا۔