LIVE

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

مرتضیٰ علی شاہ
May 06, 2024
 

2016 میں صادق خان نے جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ  جمائما گولڈ  اسمتھ نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

 جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صادق خان کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

دوسری جانب میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بارمیئر کا انتخاب لڑا تو زیک گولڈ اسمتھ اورکنزرویٹیو پارٹی نے میرے خلاف  مہم چلائی۔

صادق خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرایا  گیا  تھا کہ صادق خان مسلم اور  پاکستانی ہے، اس کو ووٹ نہ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیو نیوز  نے  بہترین طریقے سے رپورٹ کرکے لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کیا تھا۔

صادق نے کہا کہ مسلمانوں کی حمایت پر لیبر پارٹی سےلوگوں کو خوفزدہ کیا  جا رہا ہے، کنزرویٹیو پارٹی سازشی نظریات کو فروغ دینے میں ملوث ہے، ایسے الزامات کو  رشی سونک اسلاموفوبک کہتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔

خیال رہےکہ لیبر پارٹی کے برٹش پاکستانی امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں، لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا۔

صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ 2016 میں صادق خان نےکنزرویٹیو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔