LIVE

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کردیا

اویس یوسف زئی
May 06, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  صحافی اور  وی لاگر اسد طور کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز  ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمہ خارج کردیا۔

عدالت عالیہ نے اسد طور کی مقدمہ اخراج کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسد  طور  کی درخواست منظور کی۔

خیال رہےکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے اسد طور کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔