LIVE

ملتان: پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں کا تشدد

نمائندہ جیو
May 06, 2024
 

ملتان میں پسند کی شادی کرنے  والی لڑکی  پر  عدالت کے باہر  بھائیوں نے تشدد کیا اور  اس کے شوہر  اور  رشتہ داروں کو  بھی مارا  پیٹا۔

پولیس کے مطابق ملتان کی رہائشی عاصمہ نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، وہ  آج  اپنے شوہر کے ساتھ سول کورٹ میں 164 کا بیان ریکارد کرانے کے لیے کچہری پہنچی تو اس کے بھائی پہلے سے ہی کچہری کے مرکزی دروازے کے باہر کھڑے تھے، انہوں نےلڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اطلاع ملتےہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تشدد کا نشانہ بنانے  اور  اغوا کرنے کی کوشش کرنے  والے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرکے عاصمہ کو سول کورٹ پیش کیا جہاں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد عدالت نے عاصمہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

پولیس کے مطابق گرفتار  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔