LIVE

لاہور پولیس کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمدکر لیے: ترجمان/ فائل فوٹو

لاہور: اینٹی کرپشن ٹیم نے تھانہ اسلام پورہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر  (اے ایس آئی)  کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق تھانہ اسلام پورہ لاہور میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر رمضان نے ایک کیس کے مدعی کے بھائی کو بے گناہ قرار دینے کیلئے رشوت لی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمدکر لیے۔

 ترجمان کے مطابق ملزم اے ایس آئی رمضان نے اس سے پہلے بھی مدعی سے 13 ہزار روپے بٹورے تھے۔