LIVE

قصور: طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانیوالا ہیڈ ماسٹر اور خاتون ٹیچر معطل

ویب ڈیسک
May 07, 2024
 

قصور : تھانہ پتوکی کی حدود میں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول بھڈیاں کے ہیڈ ماسٹر اور خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ۔

اسکول ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر پر طالبعلم پر تشدد کا الزام ہے جس سے طالب علم کا بازو فریکچر ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسکول ٹیچر طاہرہ بی بی نے طالب علم محمد احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ 

چیف ایگزیکٹو افسر محکمہ تعلیم ندیم احمد انور نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ظہیر خان اور ٹیچر طاہرہ بی بی کو معطل کردیا۔ 

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاویژن مار نہیں پیار کا سبق دیتا ہے، دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔